1

2

Thursday, July 16, 2015

Majmua E Hadees

المنہاج السوی من الحدیث النبوی (فہمِ دین اور اِصلاحِ احوال و عقائد پر مجموعہ احادیث مع اردو ترجمہ)
islamic books in urdu : الحدیث
islamic books in urdu : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
islamic books in urdu : 942
islamic books in urdu : 550 islamic books in urdu
islamic books in urdu : BB-0005
islamic books in urdu
islamic books in urdu   islamic books in urdu
islamic books in urdu   islamic books in urdu
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الحدیث المنہاج السوی من الحدیث النبوی
گزشتہ ادوار میں متعدد علمائے اسلام اور ائمہ کرام نے مختلف موضوعات پر احادیث مبارکہ کی جمع و ترتیب کا کام سرانجام دیا جو جزواً ایمانیات، عبادات، اَحکاماتِ اِلٰہیہ اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مناقب و فضائل کے بیان سے متعلق تھا۔ اس ضمن میں خطیب تبریزی کی ”مشکوٰۃ المصابیح“، امام منذری کی ”الترغیب والترہیب“ اور امام نووی کی ”ریاض الصالحین“ کا نام سرفہرست ہے جو صدیوں قبل منظر عام پر آئیں۔ دورِ حاضر میں یہ منفرد اِعزاز حضرت شیخ الاسلام کو حاصل ہوا جنہوں نے عصری تقاضوں کے مطابق عقائد و اعمال، احکامِ دین، عبادات و مناسک، آداب و مناقبِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اخلاص و خشیت سے متعلق اور متفرق موضوعات پر ”المنہاج السوی“ کے عنوان سے احادیث کا ایک جامع مجموعہ مرتب کیا، جوکہ FMRi کے زیر اِہتمام شائع ہوا۔ اس کی نمایاں خصوصیات حسبِ ذیل ہیں: ایک ہزار (1000) احادیث پر مشتمل کم و بیش سات سو صفحات پر محیط کتاب ہے۔
اُردو جاننے والے خواتین و حضرات کےلیے اِس کا سلیس اردو ترجمہ اور احادیث کی تخریج بھی کر دی گئی ہے۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کے وسیع ذخیرے سے ماخوذ جدید موضوعات پر مشتمل نہایت خوبصورت مجموعہ ہر طبقہ زندگی کےلئے یکساں مفید ہے۔
170 مستند کتبِ حدیث سے اِستفادہ کیا گیا ہے۔
یہ کتاب عقائد صحیح کی بنیاد فراہم کرتی ہے نیک اَعمال پر اُبھارتی ہے اور عملی زندگی میں بہترین راہنمائی فراہم کرتی ہے۔